ایران نے تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو 20 گنا سخت جواب دیں گے
امریکی صدر ٹرمپ کی چیں، چیں جاری
واشنگٹن، 10 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکہ اس کے خلاف انتہائی سخت فوجی کارروائی کرے گا ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایران کو 20 گنا زیادہ طاقت ور کارروائی کی دھمکی دے دی۔امریکی صدر نے لکھا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی سپلائی روکنے کی کوئی بھی کوشش کی تو امریکہ کی جانب سے اس پر اب تک ہونے والی کارروائیوں سے 20 گنا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔امریکی صدر نے مزید خبردار کیا کہ اگر ایران نے اس گزرگاہ کو بند کرنے کی کوشش کی تو امریکہ ایسے اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے جن کی تباہی کے بعد ایران کے لیے بطور ریاست دوبارہ کھڑا ہونا انتہائی مشکل ہو جائے گا، موت، آگ اور تباہی ان پر مسلط ہو جائے گی، تاہم میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو کھلا رکھنا چین سمیت دیگر ممالک کے لیے فائدہ مند ہے جو توانائی کی ترسیل کے لیے اس راستے پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
ٹرمپ کا ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مارنےکا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوبھی نئی قیادت آئی اسے مار دیاگیا، ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مار دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہاز تباہ کردیے، ایرانی بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔ ٹرمپ بولے انہوں نے فوجیوں سے کہا ایرانی جہازوں کو تحویل میں کیوں نہیں لیا، ہم استعمال کرلیتے تو مجھےکہاگیا ایرانی جہازوں کو ڈبونےمیں زیادہ مزہ آتا ہے۔امریکی صدر نے کہا ایرانی ڈرون اور میزائل سسٹم کو بھی تباہ کردیاگیا جبکہ ڈرون مینوفیکچرنگ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایران کےخلاف جنگ تقریبا جیت چکےہیں۔ نہیں جانتا کہ ایران کب ہتھیار ڈال دےگا تاہم ایران کی مکمل شکست تک حملےجاری رکھیں گے۔ ایران نےآئل سپلائی کونقصان پہنچایا تو ہم سخت حملےکریں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہم حملہ نہ کرتےتو مجھے 100 فیصد یقین تھا کہ ایران ہم پرحملہ کردیتا، بی ٹوبمبار طیاروں کے استعمال نے ایران کو ہم پر حملہ کرنے سے روکا۔ ہم آپریشن نہ کرتے تو ایران دو ہفتے میں ایٹم بم حاصل کرلیتا اور اگر ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو یہ مشکل صورتحال ہوتی۔امریکی صدر نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ ایران کے ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے، اسرائیلی پارٹنر کے ساتھ مل کر دشمن کو کچل رہےہیں، اسرائیل سے مل کر ایران کی عسکری صلاحیت تباہ کررہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا ایران پر حملے سے پہلے معلوم تھا کہ تیل وگیس کی قیمتیں بڑھیں گی۔ تیل سےمتعلق کچھ پابندیاں ختم کررہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم ہے۔وقت آنے پر آبنائےہرمز میں امریکی نیوی جہازوں کی حفاظت کرےگی۔صدر ٹرمپ نے کہا ایران میں بچیوں کےاسکول پرحملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایران کےممکنہ سلیپر سیلزکی سرگرمیوں پرکڑی نظر ہے ۔ بولے مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر مایوسی ہوئی۔امریکی صدر نے کہا بائیڈن دور میں لوگ ہم پر ہنستے تھے، بائیڈن دور میں جوافغانستان میں ہوا وہ شرمناک تھا۔ دنیا ہماری جتنی عزت آج کررہی ہے پہلے کبھی نہیں کی۔



