Thursday, January 15, 2026
ہومInternationalامریکہ نے وینزوئیلا کا 500 ملین ڈالر کا تیل عالمی منڈی میں...

امریکہ نے وینزوئیلا کا 500 ملین ڈالر کا تیل عالمی منڈی میں فروخت کردیا

واشنگٹن، 15 جنوری (یو این آئی) امریکہ نے وینزوئیلا کا تقریباً 500 ملین ڈالر مالیت کا تیل بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کردیا ہے، جب کہ وینزوئیلا کی عبوری اتھارٹیز آئندہ مرحلے میں 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکہ کے حوالے کریں گی۔امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے مطابق امریکہ کے حوالے کیے جانے والے تیل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 2.8 ارب ڈالر ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی حکومت اس تمام عمل اور تیل کی فروخت کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہے، جب کہ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم واشنگٹن کے زیرِ کنٹرول اکاؤنٹس میں جمع کرائی جائے گی۔کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزوئیلا کے مزید تیل کی فروخت متوقع ہے، جس کا مقصد وینزوئیلا کی معاشی بحالی اور توانائی کے شعبے میں استحکام لانا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزوئیلا کے ساتھ ایک تاریخی توانائی معاہدہ طے کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزوئیلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر موجود ہیں، جن کا حجم تقریباً 300 ارب بیرل ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آج ان کی وینزوئیلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ ایک بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ان کے مطابق بات چیت کے دوران تیل، معدنیات، تجارت اور قومی سلامتی سمیت متعدد اہم موضوعات زیرِ غور آئے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ وینزوئیلا کو استحکام دینے اور اس کی بحالی میں مدد کرتے ہوئے شان دار پیش رفت کر رہا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور وینزوئیلا کے درمیان یہ شراکت داری سب کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی اور وینزوئیلا جلد ہی دوبارہ عظیم اور خوش حال ملک بنے گا، شاید پہلے سے بھی زیادہ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات