Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalسلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی...

سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی قرارداد مسترد

پابندیاں بحال ہوئیں تو جوہری معائنوں کی بحالی کا معاہدہ معطل کر دیں گے: ایران کا انتباہ

نیویارک، 20 ستمبر (یو این آئی) سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی قرارداد مسترد کردی گئی ہے، صرف 4 ممالک نے ایران کے حق میں ووٹ دیا۔پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایران کے حق میں ووٹ دینے والے چار ممالک میں روس، چین، پاکستان اور الجزائر شامل تھے، جب کہ 9 اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی، جس کی وجہ سے قرارداد ناکام ہوگئی۔سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی، یہ ووٹنگ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے 28 اگست کو شروع کیے گئے 30 روزہ عمل کے تحت ہوئی، جس کا مقصد ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنا تھا۔ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر امیر سعید ایروانی نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ یہ فیصلہ سفارتکاری کو کمزور کرتا ہے اور جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے حوالے سے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا سفارتکاری کے دروازے بند نہیں ہوئے اور ایران خود فیصلہ کرے گا کہ کس سے اور کس بنیاد پر بات چیت کرے گا۔یاد رہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کئی ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگائی ہے، ان اداروں اور شخصیات پر غیر قانونی مالیاتی لین دین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں نہ ہٹانے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قراردیا۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی جانب سے 28 ستمبر کو ایران پر پابندیاں بحال کی گئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر سفارتی سطح پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو 27 ستمبر تک یہ پابندیاں خودکار طریقے سے بحال ہو جائیں گی اور اس صورت میں آئی اے ای اے سے معاہدہ معطل سمجا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق کسی بھی اقدام کی صورت میں آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں ختم نہ کرنے کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ ایران پر پہلے سے موجود تمام پابندیاں، اسنیپ بیک میکانزم کے تحت 28 ستمبر کو 30 روزہ مدت کے اختتام پر خودکار طور پر دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔رواں ماہ 10 ستمبر کو ایران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے درمیان تعاون بحالی کا معاہدہ ہوا تھا۔مصر میں ہونے والے اس معاہدے پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور عالمی جوہری نگراں ادارے کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات