Friday, December 12, 2025
ہومInternationalامریکہ سے ملک بدر کیے گئے ہندوستانیوں کو لے کر طیارہ امرتسر...

امریکہ سے ملک بدر کیے گئے ہندوستانیوں کو لے کر طیارہ امرتسر پہونچا

امرتسر، 16 فروری (یو این آئی) امریکہ کی طرف سے 104 غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے دس دن بعد، مزید 119 غیر قانونی ہندوستانیوں کو لے کر ایک فوجی طیارہ ہفتہ کی رات 11.40 بجے امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔دوسرے گروپ کے طور پر امرتسر پہنچنے والے 119 افراد میں سے 67 پنجابی ہیں۔ ان میں گرداسپور سے 11، ہوشیار پور سے 10، کپورتھلہ سے 10، پٹیالہ سے سات، امرتسر سے چھ، جالندھر سے پانچ، فیروز پور سے چار، ترن تارن سے تین، موہالی سے تین، سنگرور سے ایک، روپڑ سے ایک، لدھیانہ سے ایک، موگا سے ایک، فرید کوٹ سے ایک اورفتح گڑھ صاحب سے ایک شامل ہیں۔تیسرا امریکی فوجی طیارہ آج رات گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گا جس میں 157 ہندوستانیوں کی تیسری کھیپ واپس آئے گی۔ ان میں پنجاب سے 54، ہریانہ سے 60، گجرات سے 34، اتر پردیش سے تین، مہاراشٹر سے ایک، راجستھان سے ایک، اتراکھنڈ سے ایک، مدھیہ پردیش سے ایک، جموں و کشمیر سے ایک اور ہماچل پردیش سے ایک ہندوستانی باشندے شامل ہیں۔ میکسیکو اور ایل سلواڈور کے بعد غیر مجاز تارکین وطن کی تیسری سب سے بڑی آبادی ہندوستان کی ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات