تہران، 28 اپریل (یو این آئی) ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کی ایک بندرگاہ پر ہفتہ کو ہوئے زبردست دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے، جس کے بعد حکومت نے ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ایران کی آئی آر آئی بی خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز ہرمزگان کے گورنر محمد اشوری تزیانی کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے اور اس کے بعد لگی آگ میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 197 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انتظامیہ نے پیر کو قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ محترمہ ماجرانی کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اتوار کو دھماکے کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے بندرگاہ کا دورہ کیا اور کچھ زخمیوں سے ملاقات کی۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ حسین سجادینیا نے آئی آر آئی بی کو بتایا کہ پانچ صوبوں کی فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر کچھ کنٹینرز میں آتش گیر مادے جیسے پچ اور دیگر میں کیمیکل موجود تھے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق، واقعے کے باوجود، بندرگاہ کے ساحلوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے اور کارگو ہینڈلنگ شروع ہوگئی ہے۔
ایران میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد40 ہوئی، ایک ہزار سے زائد زخمی
مقالات ذات صلة



