ناکہ بندی اور دھمکیاں ہیں: ایرانی صدر
تہران، 23 اپریل (یو این آئی) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ ایران نے ہمیشہ مکالمے اور معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اب بھی کرتا ہے۔ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ حقیقی مذاکرات میں بنیادی رکاوٹیں وعدوں کی خلاف ورزی، ناکہ بندی اور دھمکیاں ہیں۔ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا آپ کی مسلسل منافقانہ بیان بازی، دعوؤں اور عمل کے درمیان تضادات کو دیکھ رہی ہے جب کہ ایران نے ہمیشہ مکالمے اور معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اب بھی کرتا ہے۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابلِ قبول ہے جب سمندری ناکہ بندی نہ ہو، مکمل جنگ بندی اسی صورت میں معنی رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سمندری ناکہ بندی اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے جیسے اقدامات سے نہ کی جائے، جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائےہرمزکودوبارہ کھولنا ناممکن ہے۔









Users Today : 141
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2163
Users Last 30 days : 4078
Users This Month : 4064
Users This Year : 4078
Total Users : 4565621