تہران، 10 جنوری (یو این آئی) ایرانی عدلیہ کی جانب سے مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ دشمن کی مدد کرنے والوں کے لئے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔عرب خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے اسرائیل و امریکہ پر ایران میں خلل پیدا کرنے کے حوالے سے ہائبرڈ انداز اپنانے کا الزام عائد کیا۔ایرانی عدلیہ نے خبردار کیا کہ اسرائیل و امریکی صدر کے اعلانات کے بعد ایران میں بدامنی و فسادات پھیلانے والوں کے لئے کوئی عذر نہیں ہے نیز ایران اور ایرانی عوام کے خلاف دشمن کی مدد کرنے والوں سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔واضح رہے کہ جون میں 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی و امریکی حملوں کے بعد امریکی صدر نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ ایران میں مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں امریکہ مظاہرین کی مدد کو آئے گا۔امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ مظاہرین کی ہلاکتیں برداشت نہیں کریں گے۔ایران میں احتجاج کا یہ سلسلہ 28 دسمبر سے تہران شہر کی دکانوں اور بازاروں سے شروع ہوا تھا۔ تاجر اور دکاندار اس بات پر احتجاج کر رہے ہیں کہ ایرانی ریال کی قدر بہت گر گئی ہے جس سے افراط زر اور مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
دشمن کی مدد کرنے والوں سے نرمی نہیں برتی جائیگی: ایرانی عدلیہ
مقالات ذات صلة



