Sunday, December 21, 2025
ہومInternationalایپسٹین فائلز جاری، مائیکل جیکسن سمیت کئی اہم نام شامل

ایپسٹین فائلز جاری، مائیکل جیکسن سمیت کئی اہم نام شامل

واشنگٹن، 20 دسمبر(یو این آئی) امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے ایپسٹین فائلز کا کچھ حصہ جاری کر دیا ہے، جن میں مائیکل جیکسن کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹس نے بدنام زمانہ قیدی اور جنسی مجرم جیفری ایپ اسٹائن کے اثاثے سے 68 نئی تصاویر جاری کر دیں۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں بھی کئی لاکھ مزید دستاویزات جاری کی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹ کے مطابق فائلوں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر بل کلنٹن سمیت اعلیٰ پروفائل بزنس ایگزیکٹیوز، مشہور شخصیات اور سیاست دانوں کے ساتھ بدنام فنانسر کے نام سامنے آئیں گے، نئی جاری کردہ تصاویر میں ایک کتاب ”لولیتا“ کے اقتباسات کو ایک خاتون کے جسم پر سیاہ روشنائی میں لکھا گیا دکھایا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں کئی معروف شخصیات کی تصاویر موجود ہیں، جن میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، اینڈریو ماؤنٹ بیٹن-ونڈسر اور موسیقار مک جیگر اور مائیکل جیکسن شامل ہیں، کچھ تصاویر میں بل کلنٹن کو جیفری کی ساتھی کے ساتھ تالاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔ نئی دستاویزات میں 1200 سے زائد افراد کے نام حذف کر دیے گئے ہیں، ڈیموکریٹس نے نئی دستاویزات کو ٹرمپ انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دے دیا، سینیٹر چک شومر کہتے ہیں کہ دستاویزات چھپا کر محکمہ انصاف نے قانونی حکم کی توہین کی ہے۔ سابق صدر کلنٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیفری ایپسٹین کی گرفتاری کے بعد سابق صدر کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ مراکش، اٹلی، چیک ریپبلک، جنوبی افریقہ، یوکرین اور لتھوانیا کی خواتین کے شناختی کارڈز بھی شیئر کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی ماہ تک اس کیس کا ریکارڈ پبلک نہ کرنے کے لیے لڑتے رہے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ان فائلز میں کسی کا نام آنا یا تصویر موجود ہونا کسی غلط کام کا ثبوت نہیں ہے۔ اس سے قبل جاری کی گئی دیگر دستاویزات میں جن افراد کی نشاندہی کی گئی تھی، ان میں سے بہت سے لوگوں نے ایپسٹین سے متعلق کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے۔یاد رہے کہ جنسی جرائم میں سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹن نے 2019 میں جیل میں خود کشی کر لی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات