Sunday, December 7, 2025
ہومInternationalعدالت نے شراب برآمدگی مقدمے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو گرفتار کر...

عدالت نے شراب برآمدگی مقدمے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا

اسلام آباد، 06 جنوری (یواین آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے مقدمے میں مسلسل عدم پیشی پر ملزم علی امین گنڈاپور (وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ) کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت مقدمے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوسکے۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم پیش ہوا نا ہی وکیل، مسلسل عدم پیشی ناقابل قبول ہے۔فاضل جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزم کوگرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت بھی 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کو اس کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے اشتہاری بھی قرار دیا جاچکا ہے، تاہم بعد ازاں ضلعی عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات