ہومInternationalامریکہ اور ایران کے درمیان 21 گھنٹے طویل مذاکرات ختم؛کوئی معاہدہ نہ...

امریکہ اور ایران کے درمیان 21 گھنٹے طویل مذاکرات ختم؛کوئی معاہدہ نہ ہو سکا

دو تین اہم نکات پر اختلاف برقرار جس کے باعث مزاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا

اسلام آباد، 12 اپریل (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئی دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک بات چیت جاری رہی، مگر کوئی حتمی معاہدہ طے نہ ہو سکا امریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وک آف اور جریڈ کشنر کر رہے تھے، جبکہ ایرانی وفد میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باغیر غالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت 71 افراد شامل تھے۔ مذاکرات کے اختتام کے بعد دونوں وفود اپنے اپنے ممالک واپس لوٹ گئے۔مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا، “ہم گزشتہ 21 گھنٹوں سے بات چیت کر رہے تھے اور کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال ہوا، مگر افسوس کہ ہم کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے طویل مدت تک جوہری ہتھیار نہ بنانے کی کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ان کا مسلسل رابطہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے رہا، اور دیگر اعلیٰ حکام جیسے مارکو ربیو پیٹ ہیگ سیتھ، اسکاٹ بیسنٹ اور امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر ایڈمرل براڈ کووپر سے بھی مشاورت کی گئی۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے حد سے زیادہ مطالبات کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغئی نے کہا کہ کچھ امور پر اتفاق ہوا، مگر دو تین اہم نکات پر اختلاف برقرار رہا، جس کے باعث کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔انہوں نے اس مذاکراتی دور کو گزشتہ ایک سال میں سب سے طویل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت 40 دن کی جنگ کے بعد عدم اعتماد کے ماحول میں ہوئی، اس لیے کسی بڑے اتفاقِ رائے کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز جیسے نئے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ترجمان نے زور دیا کہ سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی اور یہ قومی مفادات کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات