تہران، 15 مارچ (یواین آئی )ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ایک ایسا بیان جاری کیا ہے جس نے واشنگٹن سے تہران تک خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بدنامِ زمانہ ایپسٹین نیٹ ورک کی باقیات اور مخصوص امریکی حلقے ایک ’فالس فلیگ‘ آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ نائن الیون جیسی کسی بڑی تباہی کا الزام ایران پر تھوپ کر بڑی جنگ کا جواز پیدا کیا جا سکے۔علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عالمی برادری کو خبردار کیا کہ ایران ایسی کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا حصہ نہیں ہو سکتا۔ ان کے خطاب کے کلیدی نکات یہ ہیں۔لاریجانی کے مطابق ایپسٹین ٹیم کی باقیات اس گھناؤنے منصوبے کے پیچھے ہیں۔ایران بنیادی طور پر دہشت گردی کا مخالف ہے اور اس کی دشمنی امریکی عوام سے نہیں بلکہ جارحیت پسند حکمرانوں سے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس وقت صرف اپنی بقا اور دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس کا مقصد حملہ آوروں کو سبق سکھانا ہے۔
تہران کا سنسنی خیز انکشاف: “ایپسٹین نیٹ ورک” ایران کو پھنسانے کے لیے نائن الیون جیسا منصوبہ بنا رہا ہے
مقالات ذات صلة



