Monday, December 29, 2025
ہومInternationalزیلنسکی سے ملاقات سے قبل پوتن سے بات کی، جو بہت کامیاب...

زیلنسکی سے ملاقات سے قبل پوتن سے بات کی، جو بہت کامیاب رہی

واشنگٹن، 29 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل روسی صدر پیوتن سے فون پر بات کی جو بہت کامیاب رہی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کررہے ہیں جس میں 4 سالوں سے جاری روسی جنگ کے خاتمے اور امن منصوبے کے حوالے سے اہم پیش رفت کی توقع ہے۔
ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے روسی صدر پون امن کیلئےسنجیدہ ہیں اور میرا خیال ہے یوکرینی اور روسی صدور امن معاہدے کے خواہاں ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات اچھی ہونے والی ہے زیلنسکی سے ملاقات سے پہلے پیوٹن سے فون پر بات کی جو بہت کامیاب رہی، آج یورپی رہنماؤں سے بھی ملاقات کروں گا۔امریکی صدر نے بتایا کہ سیکیورٹی معاہدہ اور یوکرین کیلئے معاشی فوائد بھی ہوں گے یوکرین امن کیلئے بات چیت کے آخری مراحل میں ہیں۔
ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کے دفاع میں مزید دفاعی میزائلوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے آج اتوار کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے اپنے سفر سے قبل یوکرین کے یورپی اتحادیوں اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات