Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalجنوب مشرقی ساحل پر واقع ہوائی اڈے پر چھوٹا طیارہ گر کر...

جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہوائی اڈے پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

حادثے کے بعد ساؤتھ اینڈ ہوائی اڈا بند، تمام پروازیں منسوخ

لندن 14 جو لا ئی (ایجنسی) لندن میں ایسیکس کاؤنٹی میں واقع “ساؤتھ اینڈ” ہوائی اڈے نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تمام سرگرمیاں اگلے حکم تک معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پولیس نے اطلاع دی کہ جنوب مشرقی انگلینڈ کے ساحلی علاقے میں واقع اس ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ہوائی اڈے نے “ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں … جبکہ پولیس، ایمرجنسی خدمات اور فضائی حادثات کے تفتیش کار اس واقعے سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ ایسیکس کاؤنٹی کی مقامی پولیس نے کہا ہے “ہم اب بھی ساؤتھ اینڈ ہوائی اڈے میں ایک سنگین حادثے کے مقام پر موجود ہیں۔” پولیس کے مطابق انھیں شام چار بجے سے کچھ پہلے یہ اطلاع ملی کہ ایک 12 میٹر لمبا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔تا حال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔برطانوی اخبارات کی ویب سائٹوں پر شائع ہونے والی کچھ تصاویر (جن کی روئٹرز نے تصدیق نہیں کی) میں ساؤتھ اینڈ ہوائی اڈے کے اوپر شعلوں کو آسمان کی طرف بلند ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ ہوائی اڈا لندن کے مشرق میں 56 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔مشرقی انگلینڈ کی ایمبولینس سروس نے بتایا کہ اس نے جائے حادثہ پر چار ایمبولینسیں اور دیگر ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی ہیں۔ہوائی اڈے کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق، حادثے کے بعد پانچ بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ چھوٹا طیارہ برطانیہ کے ایسیکس کاؤنٹی کے ساؤتھ اینڈ ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوا۔ ایسیکس کی پولیس کے مطابق وہ جائے وقوعہ پر “ایک سنگین حادثے” سے نمٹ رہی ہے۔العربیہ/الحدث کی نمائندہ کے مطابق، طیارہ مشرقی انگلینڈ میں پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوا، طیارہ ہالینڈ جا رہا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات