Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalمشرقی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 افراد کی شہید

مشرقی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 افراد کی شہید

بیروت، 9 فروری (یو این آئی) لبنان کی مشرقی وادی بیکا کے ایک شہر کے قریب الشعرا علاقے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں سنیچر کو چھ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ حکومت کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے یہ اطلاع دی۔این این اے نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے جنوبی لبنان کے اوپر درمیانے درجے کی پروازیں کر رہے تھے، جب کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں سرحدی علاقے کے مشرقی سیکٹر میں واقع گاؤں عدیسہ میں دھماکہ خیز مہم چلائی۔این این اے کے مطابق، کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی، مغربی اور وسطی جنوبی لبنان کی متعدد میونسپلٹیوں نے رہائشیوں، صحافیوں اور زائرین کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے چھوڑی گئی بارودی سرنگوں کی موجودگی کے بارے میں انتباہ جاری کیا، جن میں سے کچھ کلوشہریوں کو نشانہ بنانے والے جال میں تبدیل کردیا گیا تھا۔چند گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فضائیہ نے وادی بیکا میں حزب اللہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات