Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalسیتارمن نے سٹی بینک کی سی ای او جین فریزر کے ساتھ...

سیتارمن نے سٹی بینک کی سی ای او جین فریزر کے ساتھ بینکنگ سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا

نیویارک، 22 اکتوبر (یو این آئی) خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج یہاں سٹی بینک کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جین فریزر کے ساتھ ہندوستان کے بینکنگ سیکٹر سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔دونوں نے زراعت اور شہری ترقی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے دواسازی کے شعبے اور دنیا کے لئے مرکز جیسے اہم شعبوں میں اے آئی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے دہائیوں کی اصلاحات اور ہندوستان کے مستقبل کے راستے کے پیش نظر ہندوستان کے بینکنگ سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ فریزر نے ہندوستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی تبدیلی کی قیادت کرنے پر وزیر خزانہ کی تعریف کی۔محترمہ فریزر نے ایم ایس ایم ایزکے لیے ایک ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ہندوستان کی طرف سے کی گئی اہم اصلاحات کی تعریف کی اور کہا کہ ایم ایس ایم ایزکو سپلائی چین کا حصہ بنانا ضروری ہے۔ محترمہ فریزر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے کاروبار کرنے میں آسانی کی طرف اٹھائے گئے اقدامات کاروباری عمل کو ہموار کریں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات