Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalمیانمار میں شدید زلزلہ، 20 افراد ہلاک

میانمار میں شدید زلزلہ، 20 افراد ہلاک

ینگون، 28 مارچ (یو این آئی) میانمار میں جمعہ کے روززلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے 20 لوگوں کی موت ہو گئی۔امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز، نے جمعہ کے روزمیانمار کے شہر منڈلے کے ایک اسپتال کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں اخباری رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اس آفات میں 13 افراد ہلاک اور کم از کم 200 زخمی ہوئے ہیں۔اس سے قبل منڈلے میں ایک مسجد منہدم ہونے سے کم از کم 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔قابل ذکر ہے کہ میانمار کے شہر ساگانگ سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.7 بتائی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز سطح سے 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 22.01 ڈگری شمالی عرض البلد اور 95.92 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ اس کے جھٹکے پانچ پڑوسی ممالک تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، ہندوستان ، لاؤس، چین اور تھائی لینڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات