ہومInternationalملکی سلامتی، خود مختاری کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کا...

ملکی سلامتی، خود مختاری کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں: سعودی عرب

جدہ ، 11 مارچ (یو این آئی) سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا۔اجلاس میں سعودی کابینہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی، خود مختاری کے لیے تمام اقدامات کا حق رکھتا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے سعودی فضائی دفاعی نظام کی اعلیٰ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام نے تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔سعودی کابینہ نے سعودی عرب، خلیجی اور دیگرعرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔سعودی کابینہ نے مؤقف اپنایا کہ سویلین اہداف اور تیل کی تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سعودی کابینہ نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے مشترکہ وزارتی اجلاس قابل قدر ہے، عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں ایرانی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات