Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalیوکرین کے لیے جاسوسی کے الزام میں روسی خاتون حراست میں

یوکرین کے لیے جاسوسی کے الزام میں روسی خاتون حراست میں

ماسکو، 29 ستمبر (یو این آئی) روس کی وفاقی سلامتی سروس (ایف ایس بی) نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے ایک روسی خاتون کو سیواستوپول میں یوکرینی فوجی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کرنے اور بحیرۂ اسود کے بیڑے کے جہازوں کی تعیناتی کی جگہوں کی تصاویر فراہم کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ جن کا استعمال یوکرین نے میزائل حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے کیا تھا۔ایف ایس بی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی وفاقی سلامتی سروس نے 1980 میں پیدا ہونے والی ایک روسی شہری کو سیواستوپول میں حراست میں لیا ہے، جو یوکرین کی خفیہ ایجنسیوں کے لیے انٹیلی جنس سرگرمیاں انجام دے رہی تھی۔اس نے سیواستوپول کے علاقے میں روسی افواج اور فوجی ساز و سامان کی نقل و حرکت کے مقامات اور راستوں سے متعلق خفیہ معلومات جمع کر کے یوکرین کو فراہم کی تھیں۔اس روسی خاتون نے یوکرینی وزارتِ دفاع کے مرکزی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے نمائندوں کو سیواستوپول کی خلیج میں بحیرۂ اسود کے بیڑے اور جہاز تعیناتی کی جگہوں کی تصاویر بھیجیں، جنہیں بعد میں یوکرینی مسلح افواج نے میزائل حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا تھا۔اس کے علاوہ سیواستوپول میں بطور شیف کام کرتے ہوئے اس خاتون نے بحیرۂ اسود کے بیڑے کے فوجیوں کو زہر دینے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات