ماسکو، 10 مارچ (یو این آئی)روسی صدرولادیمیر پوتن نے امریکی ہم منصب کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ بات چیت میں صدر پوتن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ٹرمپ کو کچھ تجاویز پیش کیں۔روسی ایوان صدر کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور وینزوئیلا کی صورت حال پر بھی بات چیت کی اور اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔اس سے قبل صدر پوتن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے۔روسی صدر نے گزشتہ روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد کا پیغام بھی بھیجا تھا۔اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ ’ایسے وقت میں جب ایران جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً ہمت اور لگن کا تقاضا کریں گی‘۔پوتن نے مزید کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے کام کو جاری رکھیں گے اور سخت آزمائشوں کے دوران ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے‘۔
روسی صدر کا ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنےکا مشورہ
مقالات ذات صلة



