ریاض: مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کر کے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا کہ اعتکاف کے لیے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کر دیا جائے گا، اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔
اس سروس کے تحت لوگوں کو رجسٹر کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے اور مسجد نبوی میں خلوت کے لیے ضروری انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ اعتکاف کی کامیابی کو یقینی بناتی ہے۔ خیال رہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن 17 مارچ کو شروع ہوئے تھے، تاہم درخواست گزاروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے 19 مارچ کو اس عمل کو معطل کر دیا گیا۔










Users Today : 96
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2191
Users Last 30 days : 3269
Users This Month : 3255
Users This Year : 3269
Total Users : 4564812