Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalامریکی منصوبہ مسترد کرنے پر پوتین نے یوکرین کو کیا خبردار

امریکی منصوبہ مسترد کرنے پر پوتین نے یوکرین کو کیا خبردار

ماسکو،22نومبر(ہ س)۔روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین کے حوالے سے تجویز کردہ منصوبہ تنازع کے حتمی حل کی بنیاد بن سکتا ہے لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کیف نے یہ تجویز مسترد کی تو ماسکو مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے روسی چینلز پر نشر ہونے والے ایک حکومتی اجلاس کے دوران مزید کہا کہ امریکی منصوبہ ایک حتمی پرامن حل کی بنیاد بن سکتا ہے لیکن اس منصوبے پر ہمارے ساتھ ٹھوس طور پر بات نہیں کی جا رہی ہے۔امریکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جمعرات 27 نومبر، جو تھینکس گیونگ ڈے ہے، کیف کے لیے امریکی منصوبے کی منظوری کی ایک مناسب آخری تاریخ ہے۔ انہوں نے “فاکس نیوز ریڈیو” کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس بہت سی ڈیڈ لائنز تھیں اور جب معاملات اچھے ہوتے تھے تو ہم توسیع کرنے کا رجحان رکھتے تھے لیکن میرا خیال ہے کہ جمعرات ایک مناسب ڈیڈ لائن ہے۔دوسری طرف یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنما یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کے لیے ہفتہ کو جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔ انہوں نے پلیٹ فارم “ایکس” پر شائع ایک مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ ہم نے یوکرینی صدر زیلینسکی سے بات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ہم واضح طور پر تصدیق کرتے ہیں کہ کیف کی رضامندی کے بغیر یوکرین سے متعلق کوئی قدم نہیں اٹھایا جانا چاہیے۔رائٹرز سے بات کرنے والے دو باخبر ذرائع کے مطابق یوکرین کو واشنگٹن کی طرف سے معاہدے کی منظوری کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے جس میں اسے انٹیلی جنس معلومات اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ایک ذریعے نے واضح کیا کہ امریکہ کیف سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اگلی جمعرات تک معاہدے کے فریم ورک پر دستخط کردے۔ متعدد ذرائع نے انکشاف کیا کہ 28 شقوں پر مشتمل امریکی منصوبے میں یوکرینی فریق کی طرف سے بڑی رعایات شامل کی گئی ہیں جبکہ کیف نے پہلے اپنے علاقے کے کسی بھی حصے کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔منصوبے کے تحت یوکرین ڈونباس خطے میں لوہانسک اور ڈونیٹسک کے علاقوں کو چھوڑ دے گا۔ اس کے علاوہ روس کے ساتھ 2014 میں شامل کیے گئے جزیرہ نما کریمیا کو ایک حقیقی روسی علاقہ تسلیم کرلے گا۔ منصوبہ جنوبی علاقوں خیرسن اور زاپوریڑیا میں لائن آف کنٹرول کو منجمد کرنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے جنہیں ماسکو نے غیر قانونی طور پر ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔منصوبہ کیف سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ نیٹو میں شامل ہونے کی کوشش ترک کر دے۔ اپنے علاقے کے اندر بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کی منظوری نہ دے اور 100 دن کے اندر انتخابات کرائے۔
یوکرین میں بڑھتے ہوئے کرپشن سکینڈل کے تناظر میں، جس نے دو وزراء￿ کو معزول کیا، ایک شق جو غیر ملکی امداد کے جائزے سے متعلق تھی کو ہٹا دیا گیا اور اس کی جگہ “عام معافی” کی تجویز دی گئی ہے۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے ایجنسی فرانس پریس کو یہ بتایا ہے۔ حالانکہ عمروف نے بالواسطہ طور پر اس کی تردید کی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات