Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalغزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری

غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری

نیتن یاہو کی غزہ کےرہائشیوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کی وارننگ

اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 52 فلسطینی شہید

تل ابیب، 9 ستمبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ دیدی۔اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ‘ غزہ کے شہری میری بات غور سے سنیں، میں آپ کو موقع دے رہا ہوں، فوری علاقہ خالی کرلیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی افواج بھرپور تیاری کر رہی ہیں اور زمینی کارروائی کے لیے شہر میں داخل ہونے والی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ سٹی کی بلند عمارتوں پر حملے کیے ہیں، جو آئندہ زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے کیے گئے ہیں۔ نیتن یاہو نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ اس سے قبل اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ وہ غزہ پر قبضے کے لیے افواج کو منظم کررہی ہیں اور اس سلسلے میں فضائی حملوں میں بھی تیزی لائی جائے گی۔یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کوبھی شرائط قبول نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ اس حوالےسے صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، انہوں نےکہا کہ تھا یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، قابض فوج نے غزہ میں مزید 52 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے رہائشی عمارتوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے کرکے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔غزہ میں7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 522 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 96 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ سے 6 اسرائیلی کی ہلاکت کے بعد صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں کارروائیاں مزید تیز کردیں۔قابض فوج نے جنین کیمپ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں چودہ سالہ 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں۔امریکی تجاویز میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی شامل ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے نئی امریکی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاہدے کے لیے مذاکرات پر رضامند ظاہر کردی۔جنگ بندی سے متعلق اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، اسرائیلی حکام نےکہا ہےکہ وہ ایسے معاہدے کے لیے تیار ہیں جس میں حماس کا ہتھیار ڈالنا شامل ہو۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات