ویٹی کن سٹی، 26 دسمبر (یو این آئی) کرسمس کے موقع پر ویٹی کن سٹی میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ پوپ لیو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوپ لیو نے مصائب کے شکار غزہ کے فلسطینیوں کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطین، لبنان، شام، اسرائیل، یوکرین میں امن، انصاف اور استحکام کی دعا کی۔دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، دمشق میں کرسمس کے موقع پر چرچ اسکاؤٹس نے پریڈ کی۔ شام کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق عراق کے گرجا گھروں میں بھی کرسمس کی تقریبات پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئیں۔غزہ کے فلسطینیوں نے بھی کرسمس منائی، بَیتِ لَحَم میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، گرجا گھر روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں کرسمس فیسٹیول میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ برلن کے اسٹیڈیم میں 28 ہزار سے زائد فٹ بال فینز نے کرسمس کا خصوصی گیت گایا۔خلائی اسٹیشن میں خلا بازوں نے کرسمس ٹری سجا کر کرسمس کی مبارک باد دی۔ نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ دیدہ زیب رنگوں سے جگمگا اٹھی۔
پوپ لیو کا کرسمس پر دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ
مقالات ذات صلة



