تہران، 24 جنوری (یو این آئی) ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصورکیا جائےگا۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے کے خدشے پر ایران نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ کسی بھی قسم کےحملے کومکمل جنگ تصورکیاجائےگا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، بدترین صورتحال کے لیے ہماری فوج مکمل طور پر تیارہے۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، محدود یا سرجیکل حملہ بھی ہوا تو سخت ترین جواب دیں گے۔واضح رہے گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
ہماری فوج مکمل تیار ہے، کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصورکیاجائےگا: ایرانی حکام
مقالات ذات صلة



