ہومInternationalایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتیں ختم کر دیں، نیتن یاہو کا...

ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتیں ختم کر دیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

تل ابیب، 20 مارچ (یو این آئی) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 20 دنوں سے جاری امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اب ایران کے پاس یورینیم افزودہ کرنے یا بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت باقی نہیں رہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سخت موقف اختیار کیا کہ ہم ایران کی فوجی صلاحیتوں کو ختم کر رہے ہیں اور انہیں مکمل طور پر خاک میں ملا دیں گے۔ ان کے مطابق ایران کا میزائل اور ڈرون پروگرام بڑے پیمانے پر تباہ ہو چکا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ایران اب یورینیم افزودہ کرنے کے قابل نہیں رہا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اس میں ”گراؤنڈ کمپوننٹ” (زمینی فوج) کا شامل ہونا بھی ضروری ہے اور اس کے لیے کئی امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملہ اسرائیل نے اکیلے کیا، امریکی صدر کی درخواست پر مزید حملے نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش نہیں کی، صدر ٹرمپ نے ایک سال قبل کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے نیتن یاہو کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے کہ جن میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتیں ختم کر دی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات