Thursday, January 15, 2026
ہومInternationalڈنمارک اور گرین لینڈ کے امریکی حکومت سے مذاکرات ناکام

ڈنمارک اور گرین لینڈ کے امریکی حکومت سے مذاکرات ناکام

واشنگٹن، 15 جنوری (یو این آئی) ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ کے امریکی حکام سے مذاکرات ناکام ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آسکی۔ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس کا مقصد بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنا تھا تاہم بنیادی اختلافات برقرار رہے۔ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارش لوکے راسموسن نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ امریکی حکومت کو اپنا مؤقف بدلنے پر آمادہ نہیں کیا جاسکا اور صدر ٹرمپ اب بھی گرین لینڈ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب گرین لینڈ کی وزیرِ خارجہ ویوین موٹسفیلڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعاون ممکن ہے لیکن گرین لینڈ امریکہ کی ملکیت نہیں بننا چاہتا۔گرین لینڈ کی حکومت کے امریکی نمائندہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جزیرے کے مقامی باشندوں کی رائے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے اور ایک سروے کے مطابق صرف 6 فیصد گرین لینڈرز امریکہ کا حصہ بننے کے حق میں ہیں۔ملاقات کے دوران فریقین نے صرف ایک ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا جو آرکٹک خطے میں سلامتی کے خدشات پر بات کرے گا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بار پھر کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور ڈنمارک ممکنہ طور پر روس یا چین کے حملے کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی گرین لینڈ میں ایک فوجی اڈہ رکھتا ہے جہاں تقریباً 150 اہلکار تعینات ہیں اور معاہدے کے تحت اس موجودگی میں اضافہ ممکن ہے تاہم صدر ٹرمپ کے مطابق امریکہ صرف فوجی توسیع نہیں بلکہ مکمل کنٹرول چاہتا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات