Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalبنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے آدھے سے زیادہ تاریخی...

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے آدھے سے زیادہ تاریخی گھر کو مسمار کر دیا گیا

ڈھاکہ، 6 فروری (یو این آئی) ڈھاکہ کے دھان منڈی کے روڈ نمبر 32 میں بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے گھر کے آدھے سے زیادہ کو مظاہرین نے ‘بلڈوزر مارچ، کے نام سے مسمار کرنے کی مہم میں تباہ کر دیا۔ مظاہرین نے یہ حرکت ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی آن لائن تقریر کے چند گھنٹے بعد کی۔ مظاہرین نے “نعرہ تکبیر”، “چی چی حسینہ، لوجئے بچی نا”، اور “دِلّی نہ ڈھاکہ، ڈھاکہ، ڈھاکہ” جیسے نعرے لگائے جب وہ تاریخی ڈھانچے کو منہدم کرنے کے لیے آگے بڑھے۔ اس دوران دھان منڈی روڈ نمبر 5 پر واقع شیخ حسینہ کی رہائش گاہ سدھا سدن کو بھی آگ لگا دی گئی۔مظاہرین نے مرکزی عمارت کو منہدم کرنے کے بعد جمعرات کی سہ پہر دھان منڈی 32 کے گھر کو دوبارہ آگ لگا دی۔آگ تیزی سے دائیں جانب ملحقہ عمارت میں پھیل گئی، جس نے منہدم ڈھانچے کو اپنی زد میں لے لیا، فوری طور پر انخلاء کی کوششیں شروع ہوگئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات