صنعا، 13 دسمبر (یو این آئی) مشرقی یمن کے حضرموت صوبے میں علیحدگی پسند فورسز کے حملے میں 30 سے زیادہ یمنی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج کے جنرل اسٹاف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا سے بات کرتے ہوئے علیحدگی پسند فورسز پر الزام لگایا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زخمیوں کو قتل کر رہے ہیں اور قیدیوں کو پھانسی دے رہے ہیں۔جنرل اسٹاف نے جمعہ کے روز کہا کہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں کم از کم 32 یمنی افسران اور فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ 45 دیگر زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ کئی افسران اور فوجی اب بھی لاپتہ ہیں۔جنرل اسٹاف نے علیحدگی پسندوں پر الزام لگایا کہ وہ حضرموت کو غیر مستحکم کرنے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکام کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں سیاسی عمل کو کمزور کرنے کے لیے تیل سے مالا مال مشرقی صوبے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔یمنی حکومت ذرائع نے بتایا کہ یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے دارالحکومت عدن میں مشرقی یمن سے علیحدگی پسند فورسز کی واپسی پر گفتگو کے لیے ایک سعودی-اماراتی وفد آیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ وفد نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل (پی ایل سی) کے رکن عیدروس الزبیدی سے ملاقات کی۔ قابلِ ذکر ہے کہ مسٹر الزبیدی مشرقی یمن میں حضرموت اور المہرہ صوبوں پر علیحدگی پسند فورسز کے قبضے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو قابو میں رکھنے کے لیے عبوری کونسل کی قیادت کر رہے ہیں۔ مقامی حکومت نے کہا کہ دسمبر کے آغاز میں علیحدگی پسند اتحاد کی فورسز نے المسیلہ کے تیل کے میدانوں پر قبضہ کر لیا تھا۔اس سے قبل ایک برس سے زیادہ عرصے سے تعینات حضرموت قبائلی اتحاد کی یونٹوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جن میں دونوں جانب کے 12 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ اس واقعے نے تیل کمپنی کو پیداوار روکنے پر مجبور کر دیا۔
یمن میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں 30 سے زائد فوجی ہلاک
مقالات ذات صلة



