Tuesday, December 16, 2025
ہومInternationalمیئر ہیوسٹن کا شاندار افطار ڈنر، 2500 افراد کی شرکت

میئر ہیوسٹن کا شاندار افطار ڈنر، 2500 افراد کی شرکت

ہیوسٹن، 13 مارچ (یو این آئی) امریکا کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن میں سالانہ افطار ڈنر کا شاندار انعقاد کیا گیا۔بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں منعقدہ اس تقریب کا اہتمام ہیوسٹن کے میئر اور سسٹر سٹیز ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 2500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔افطار ڈنر میں ہیوسٹن کے مئیر جان وٹ مائیر مہمانِ خصوصی تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں رکن کانگریس ایل گرین، ممتاز امریکی بزنس مین جاوید انور، بزنس ٹائیکون تنویر احمد، کئی ممالک کے سفارت کار، اعلیٰ سرکاری حکام، اور کمیونٹی رہنما اس میں شریک ہوئے۔افطار ڈنر کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کا ویڈیو پیغام بڑی اسکرین پر دکھایا گیا، جس میں انہوں نے امریکی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس تقریب کی تعریف کی۔مہمانِ خصوصی میئر جان وٹ مایئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افطار صرف میئر کی افطار نہیں، بلکہ تمام کمیونٹیز کی افطار ہے، جو مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور یک جہتی کی علامت ہے۔رکنِ کانگریس ایل گرین نے کہا کہ مسلمان مما لک پر سفری پابندی کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں رکھتا، لیکن اگر کسی مذہب کی بنیاد پر سفری پابندی عائد کی جاتی ہے تو اس کی ہرگز حمایت نہیں کروں گا۔افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب امریکا میں مذہبی رواداری، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ہے، جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے وا لے افراد یکجا ہو کر افطار کی برکات میں شریک ہوتے ہیں۔میئر ہیوسٹن جان وٹ مایئر اور رکنِ کانگریس ایل گرین نے افطار ڈنر کے شاندار انعقاد پر سعید شیخ اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔اس موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے والے ایل گرین کی آمد پر ہال ’ایل گرین، ایل گرین‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات