ابوجا، 25 دسمبر (یو این آئی) نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں مسجد میں دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکہ نماز عصر کے دوران ہوا، جس میں معتدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے مسجد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب اگرچہ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے، تاہم ماضی میں شدت پسند عناصر میدوگوری میں مساجد اور دیگر گنجان مقامات کو خودکش حملوں اور دیسی ساختہ بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بناتے رہے ہیں۔حکام کے مطابق فوجی کارروائیوں اور علاقائی تعاون کے باوجود شمال مشرقی نائجیریا میں وقفے وقفے سے حملے جاری ہیں، جو عام شہریوں کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
نائجیریا کی مسجد میں زبردست دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
مقالات ذات صلة



