Tuesday, December 16, 2025
ہومInternationalمیکرون نے ایلیزے پیلس میں مودی کا پرتپاک استقبال کیا

میکرون نے ایلیزے پیلس میں مودی کا پرتپاک استقبال کیا

پیرس، 11 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کا فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے ایلیزے پیلس میں گرمجوشی سے استقبال کیا اور دونوں لیڈرپرانے دوستوں کی طرح گلے ملے اور ہاتھ ملایا۔مسٹر مودی کے ایلیزے پیلس پہنچنے پر مسٹر میکرون نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ دونوں لیڈروں نے پرانے دوستوں کی طرح گلے مل کر اور آپس میں ملے ہاتھ اٹھاکر یکجہتی کا پیغام دیا۔ مسٹر مودی نے دونوں لیڈروں کی تصویریں پوسٹ کیں اور لکھا ’’پیرس میں اپنے دوست صدر میکرون سے مل کر خوشی ہوئی۔مسٹر مودی پیر کی شام تین روزہ دورے پر پیرس پہنچے۔ وہ فرانس کے صدر کی دعوت پر وہاں گئے ہیں۔ مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’تھوڑی دیر پہلے پیرس پہنچا۔ میں یہاں مختلف پروگراموں کا منتظر ہوں جو مستقبل کے شعبوں جیسے اے آئی، ٹیکنالوجی اور اختراع پر مرکوز ہوں گے۔‘‘پیرس ہوٹل میں ہندوستانی تارکین وطن نے وزیر اعظم کا پرجوش استقبال کیا۔ اس دوران لوگ ہندوستانی پرچم لہرا رہے تھے اور ’مودی- مودی‘ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔انہوں نے کہا ’’پیرس میں ایک یادگار استقبال! سرد موسم کے باوجود ہندوستانی برادری نے جو پیار دکھایا وہ حیرت انگیز تھا۔ میں اپنے تارکین وطن کا شکر گزار ہوں اور ان کی کامیابیوں پر فخر کرتا ہوں۔‘‘وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ مسٹر مودی نے ایلیزے پیلس میں مسٹر میکرون کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔ اے آئی سمٹ میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت اور حکومت کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کئی ممتاز چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔مسٹر مودی منگل کو مسٹر میکرون کے ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سربراہی اجلاس کی شریک صدارت اور دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پیرس ہوائی اڈے پر فرانس کی مسلح افواج کے وزیر سیبسٹین لیکورنو نے مسٹر مودی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ مسٹر مودی کو بارش کے درمیان گارڈ آف آنر دیا گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات