ہومInternationalاسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ، 50 سے زائد اہداف نشانہ...

اسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ، 50 سے زائد اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ

تل ابیب، 24 مارچ (یو این آئی آئی) اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے رات کے وقت ایران پر ایک بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں ملک کے مختلف علاقوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران تہران کے قلب میں ایرانی حکومت کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس کے 2 ہیڈکوارٹرز اور ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کے ایک ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مزید کہا گیا کہ ایرانی ہتھیاروں کے ذخائر اور فضائی دفاعی نظام کے مقامات پر بھی حملے کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق راتوں رات کی گئی اس فضائی کارروائی میں شمالی اور وسطی ایران میں 50 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات