Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalخطرے کے خاتمے تک ایران پر حملہ جاری رہے گا: اسرائیلی وزیراعظم

خطرے کے خاتمے تک ایران پر حملہ جاری رہے گا: اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب، 13 جون (یو این آئی)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت ہو ایران پر اسرائیل کا حملہ جاری رہے گا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ یہ خطرہ ختم نہ کر دیا جائے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایرانی خطرے کو، جو اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ ہے، پیچھے دھکیلنے کے لیے ایک مخصوص فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔انہوں نے اس کارروائی کو ’رائزنگ لائن‘ (اُبھرتا ہوا شیر) کا نام دیا اور کہا کہ اسرائیل ایرانی کمانڈروں اور میزائل فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے اور تہران کی جانب سے ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔نیتن یاہو نے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم اسرائیل کی تاریخ کے ایک فیصلہ کن لمحے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ایران کے جوہری افزودگی پروگرام کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے، ہم نے نطنز میں ایران کی مرکزی افزودگی تنصیب کو نشانہ بنایاہے اور ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مرکز پر بھی حملہ کیا ہے‘۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ان ایرانی جوہری سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنایا جو ایرانی بم پر کام کر رہے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات