تہران، 10 اپریل (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ایرانی صدر نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم جلوس میں شرکت کی اور عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنادیں گے، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، یہ دھوکا دہی اور ممکنہ معاہدوں سے وابستگی کی کمی کی خطرناک علامت ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم پر ایران کے مختلف شہروں میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، اصٖفہان کے نقشِ جہاں اسکوائر پر ہزاروں افراد نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا جن کیہ آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔دوسری جانب ترک صدر طیب رجب اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکہ ایران مذاکرات کو پائیدار امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے اور مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے انتہائی حد تک استعمال کیا جانا چاہیے۔
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
مقالات ذات صلة



