Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalایران میں اسرائیلی حملے کے سبب گیس ریفائنری میں دھماکے

ایران میں اسرائیلی حملے کے سبب گیس ریفائنری میں دھماکے

تہران، 15 جون (یو این آئی) ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں پارس گیس فیلڈ کے فیز- 14 میں واقع ریفائنری میں ہفتہ کے روز ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی مائیکرو ایریل وہیکل نے صوبہ بوشہر میں پارس گیس فیلڈ کے فیز -14 میں ساحلی ریفائنری پر حملہ کیا، جس سے ریفائنری میں دھماکہ ہوگیا۔ایجنسی نے کہا کہ دھماکہ کے باعث گیس ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی، تاہم ابھی تک نقصان کی حد کے بارے میں کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی غیر فعال دفاعی اور رسکیو فورسز صورتحال کو سنبھال رہی ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل کی جانب سے ایرانی فوجی اور جوہری تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل جمعہ کے روز اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران اور ملک کے دیگر شہروں پر فضائی حملے کیے تھے۔ ان حملوں کا مقصد ایران کے جوہری ڈھانچے، بیلسٹک میزائل کی تیاری اور فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔ایران نے ان حملوں کا جواب جمعہ کی رات اور ہفتے کی صبح اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے والے راکٹوں سے دیا۔ اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کی خبر کے مطابق، حملوں میں تین افراد ہلاک اور 172 دیگر زخمی ہوئے۔ 
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات