تل ابیب، 25 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان، شام، غزہ اور یمن میں جارحیت جاری رکھے گا۔روزنامہ معاریو نے اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس کی تربیتی کورس کے دوران کاٹز کے حوالے سے کہاہے کہ اسرائیل “لبنان، شام، غزہ پٹی اور یمن میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور آرمی چیف آف اسٹاف ایال ضمیر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔کاٹز نے کہا کہ لبنان میں ہم حزب اللہ کے خلاف زیادہ سے زیادہ طاقت استعمال کرتے رہیں گے شام میں، اسرائیل جبل الشیخ اور سیکیورٹی زون سے پیچھے نہیں ہٹے گا جبکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل حماس کو ختم کرنے اور علاقے کو غیر مسلح کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک یمن کا تعلق ہے، اسرائیل اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ حوثیوں کو اپنی صلاحیتیں مضبوط کرنے سے روکا جاسکے۔تہران کے ساتھ کشیدگی کا جواب دیتے ہوئے کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کو قابل ذکر نقصان پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایران کے حوالے سے رپورٹس پر نظر رکھ رہا ہوں جبکہ ہمارا سیکیورٹی ادارہ بھی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، مگر ظاہر ہے کہ میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا۔
لبنان،شام،غزہ اور یمن پر حملے جاری رہیں گے:اسرائیل
مقالات ذات صلة



