Sunday, February 1, 2026
ہومInternationalاسرائیل نے پھرکی جنگ بندی کی خلاف ورزی

اسرائیل نے پھرکی جنگ بندی کی خلاف ورزی

فضائی حملوں میں 6 بچوں سمیت 30 فلسطینی جاں بحق

اسرائیل کے فضائی حملے میں کم سے کم 30فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، خان یونس میں بے گھرافراد کے خیموں پر سنیچر کو اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا۔اس حملے میں تین بچوں سمیت سات فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ غزہ شہر کے مغربی حصے میں رمل علاقے میں کیے گئے حملے میں کیے گئے ایک اور حملے میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ غزہ شہر کے نزدیک دراج علاقے میں ہوئے اسرائیلی حملے میں آٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی حملوں میں رہائشی گاہوں ، خیموں اور ایک پولیس ا سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شیخ رضوان میں پولیس اسٹیشن میں کیے گئے حملے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں ان میں چار خاتون پولیس اہلکاراور دیگر شامل ہیں۔ یہ حملے رفح کراسنگ کھلنے سے ایک دن قبل کیے گئے۔ آج (اتوار) رفح کراسنگ کو کھول دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ جمعے کے روزاسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واحد زمینی راستہ رفح کراسنگ کو یکم فروری سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ رفح کراسنگ مئی 2024 کے بعد پہلی بار غزہ میں داخلے اور باہر جانے کا مؤثر راستہ بحال ہوگا۔ اسرائیل کے حملوں کی حماس نے مذمت کی ہے۔اس سے امریکہ اور ثالثی کے عمل میں شامل ممالک سے اسرائیل پر حملہ روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کو کہا ہے۔ مصر اور قطر نے بھی اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت کی ہے۔دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اس سے غزہ میں جاری امن کوششوں کو دھچکا پہنچے گا۔ غزہ حکومت کے میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں جنگ بندی کے نفاذ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 524 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات