Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalاسرائیل نے بحیرہ احمر پر یمنی بندرگاہوں پر تازہ فضائی حملے کیے:...

اسرائیل نے بحیرہ احمر پر یمنی بندرگاہوں پر تازہ فضائی حملے کیے: حوثی ٹی وی

صنعا، 12 مئی (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے اتوار کی رات دیر گئے مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں تین بندرگاہوں پر فضائی حملہ کیا۔یمن کے حوثی باغی گروپ کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملے انخلا کی وارننگ جاری کیے جانے کے فوراً بعد ہوئے۔ ان حملوں میں حدیدہ، راس عیسیٰ اور السلف کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ سبھی بحیرہ احمر کے ساتھ واقع ہیں۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔مقامی باشندوں نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ حوثی کارکن حملوں سے قبل ایندھن کی کھیپ حاصل کرنے کے لیے بندرگاہوں کو تیار کر رہے تھے۔اسرائیل نے مبینہ طور پر حملوں سے تقریباً 40 منٹ قبل شہریوں کو ان علاقوں سے نکل جانے کی تنبیہ کی تھی۔ اس سے پہلے دن میں، برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یوکے ایم ٹی او) نے بھی بحری جہازوں کو حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں کے قریب پانی سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ حوثی گروپ نے جمعہ کو اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس کے بارے میں اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ میزائل کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ یہ حملہ منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں کیا گیا تھا، جس میں صنعا میں متعدد افراد ہلاک اور تین تجارتی طیاروں سمیت دارالحکومت کا ہوائی اڈہ تباہ ہو گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کے حملے حالیہ ہفتوں میں حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں پر اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہیں۔ گزشتہ ہفتے عمان نے اعلان کیا تھا کہ اس نے حوثیوں اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی ثالثی کی تھی، جس کے تحت حوثی باغیوں نے حوثی اڈوں پر امریکی فضائی حملوں کو روکنے کے بدلے میں بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر حملے معطل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات