Thursday, December 11, 2025
ہومInternationalاسرائیل غزہ کی سرحد پر واقع امریکی اڈے کی جاسوسی کر رہا...

اسرائیل غزہ کی سرحد پر واقع امریکی اڈے کی جاسوسی کر رہا ہے

غزہ 10 دسمبر (ایجنسی) غزہ کی پٹی میں جاری کمزور جنگ بندی کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیل … اس امریکی شہری – فوجی رابطہ مرکز (CMCC) پر نظر رکھ رہا ہے اور اس کی سرگرمیوں کی جاسوسی کر رہا ہے جو جنوبی اسرائیل میں واقع ہے۔با خبر ذرائع کے مطابق اسرائیلی اہل کار اس امریکی مرکز میں موجود امریکی فورسز اور ان کے اتحادیوں کی وسیع پیمانے پر نگرانی کر رہے ہیں۔ ان اتحادیوں میں برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر کئی غیر ملکی و عرب ماہرین اور امدادی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جاسوسی کی اس سرگرمی نے امریکی اڈے کے کمانڈر، جنرل پیٹرک فرینک کو مجبور کیا کہ وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب کو بلا کر واضح طور پر بتائیں کہ “یہ ریکارڈنگ فوراً بند ہونی چاہیے”۔ برطانوی اخبار “گارڈیئن” کے مطابق یہ گفتگو دو طرفہ ملاقات میں کی گئی۔کئی ملازمین اور مرکز میں آنے والے غیر ملکیوں نے بھی شکایت کی کہ اسرائیل شاید مرکز کے اندر گفتگو اور سرگرمیوں کو خفیہ طور پر ریکارڈ کر رہا ہے۔ بعض افراد کو ہدایت دی گئی کہ حساس معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ یہ معلومات جمع یا غلط استعمال نہ ہو سکیں۔اسی دوران کئی سفارت کاروں اور امدادی کارکنوں نے مرکز میں اپنی موجودگی پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ان کے مطابق اس مرکز کو کوئی واضح بین الاقوامی اختیار حاصل نہیں، یہ فوجی اور انسانی سرگرمیوں کو ملاتا ہے اور اس میں کوئی فلسطینی شامل نہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ اس عمل سے فلسطینیوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ سازی سے باہر رکھا جا رہا ہے۔مگر وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر وہ مرکز سے دور ہو جائیں تو غزہ کا مستقبل مکمل طور پر اسرائیل اور امریکی فوجی منصوبہ سازوں کے ہاتھ میں چلا جائے گا، جو خطے کے وسیع تر سیاسی پس منظر سے پوری طرح واقف نہیں۔ایک غیر ملکی نمائندے نے کہا “ہم نہیں جانتے کہ ہمیں وقت اور توانائی کتنی لگانی چاہیے، مگر یہی واحد موقع ہے کہ امریکی ہماری بات سنیں۔”
اس معاملے پر امریکی فوج نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے الزام کو مسترد کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ وہ شریک اجلاسوں کی دستاویزات صرف معمول کے پیشہ ورانہ طریقہ کار کے مطابق تیار کرتی ہے۔ فوج نے اس دعوے کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا کہ وہ اپنے اتحادیوں کے خلاف خفیہ معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔یہ رابطہ مرکز کریات گات کے صنعتی علاقے کی ایک کثیر منزلہ عمارت میں واقع ہے، جو غزہ کی سرحد سے تقریباً 20 کلومیٹر دور ہے۔ اس عمارت کو ماضی میں غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن استعمال کرتی تھی۔ اس کے زیر انتظام خوراک کی تقسیم کے مراکز چند ماہ قبل سیکڑوں فلسطینیوں کے لیے موت کے جال ثابت ہوئے تھے۔عمارت میں امریکیوں اور اسرائیلیوں کے لیے علیحدہ منزلیں مختص ہیں،اور اتحادی ممالک کے نمائندوں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ مرکزی ہال ایک بڑی، بغیر کھڑکیوں والی جگہ ہے جس میں مصنوعی گھاس بچھائی گئی ہے اور سفید تختوں کے ذریعے چھوٹے غیر رسمی اجلاسوں کے گوشے بنائے گئے ہیں جہاں فوجی، سفارت کار اور امدادی کارکن اکٹھے کام کرتے ہیں۔یہ مرکز گذشتہ برس اکتوبر میں جنگ بندی کی نگرانی، امداد کے انتظام اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکاتی منصوبے کے تحت غزہ کے مستقبل کی تیاری کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہاں موجود امریکی فوجی اہل کار غزہ کے لیے بنیادی سامان اور امدادی رسد میں اضافے کے اہداف کی تکمیل میں بھی مدد دے رہے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات