تہران، 10 جون (یو این آئی) امریکی حملوں کے بعد ایران نے خطے میں بعض امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا، اردن میں امریکی الازرق فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا اور چار اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اہداف میں ایف 35 ہینگرز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر شامل ہیں، حملے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کیے گئے۔امریکی افواج کے رات گئے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے ترجمان کے مطابق کویت میں علی السالم فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملے کئے گئے، امریکی حملے جاری رہے تو فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جنوبی ایران میں امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔ امریکی جارحیت برقرار رہی تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔ پاسداران انقلاب نے یہ بھی کہا کہ امریکی حملوں سے سیریک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نقصان پہنچا، دو واٹر ٹینک بھی تباہ ہوئے جبکہ بوشہر صوبے میں امریکا کا ڈرون بھی تباہ کردیا گیا ہے۔اسی طرح بحرین میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں جبکہ حکام نے ایرانی حملے پسپا کرنے کا اعلان کیا۔ کویتی فوج نے بھی کہا کہ فضائی اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔
ایران کا خطے میں بعض امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
مقالات ذات صلة









Users Today : 2
Users Yesterday : 219
Users Last 7 days : 1333
Users Last 30 days : 1490
Users This Month : 1476
Users This Year : 1490
Total Users : 4563033