Tuesday, December 30, 2025
ہومInternationalاسرائیل نے صومالی لینڈ کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو جنگ...

اسرائیل نے صومالی لینڈ کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو جنگ کریں گے : الشباب

مو گا دیشو 29 دسمبر (ایجنسی) القاعدہ سے جڑے صومالی جنگجو گروپ الشباب نے ہفتہ کے روز انتباہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے صومالی لینڈ پر کسی قسم کا دعویٰ کیا یا صومالی لینڈ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی تو الشباب اس کے خلاف میدان میں ہوگی۔اس جنگجو گروپ کی طرف سے یہ بیان صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے کے اگلے روز سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی ریاست کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی عرب و افریقی دنیا میں سخت مذمت کی گئی ہے۔الشباب نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی کسی بھی طرح کی مداخلت یا دعوے کو قبول نہیں کرے گی بلکہ اس کے خلاف جنگ کرے گی۔الشباب کے ترجمان کی طرف سے جاری شدہ اس بیان میں کہا گیا صومالی لینڈ کو اسرائیل کا تسلیم کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل نے صومالیہ کے مختلف حصوں میں صومالی دہشت گردوں کر پھیلانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ یاد رہے جمعہ کے روز اسرائیلی ریاست کی طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ صومالی لینڈ کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔صومالی لینڈ نے 1991 میں یکطرفہ طور پر اپنے آپ کو الگ ریاست قرار دینے کا خودساختہ اعلان کر رکھا ہے۔صومالیہ نے اسرائیلی اعلان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ صومالیہ کی خودمختاری پر جان بوجھ کر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔دوسری جانب مصر، ترکیہ اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے علاوہ اسلامی ملکوں کی تنظیم ‘او آئی سی، نے بھی اسرائیلی اعلان کی مذمت کی ہے اور اسے مسترد کیا ہے۔علاقائی سطح پر موجود مبصرین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل صومالی لینڈ کے ذریعے بحیرہ احمر تک رسائی کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔اخباری رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ پہلے صومالی لینڈ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ فلسطین سے نکالے گئے فلسطینیوں کی معقول تعداد کو اپنے ہاں بسانے کو تیار ہے۔ اس بارے میں اسرائیلی حکومت نے کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔یاد رہے صومالی لینڈ کا رقبہ فرانس کے رقبے کے تقریباً ایک تہائی کے برابر ہے اور برطانوی دور کے صومالی لینڈ سے کم ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس کی اپنی کرنسی ہے، فوج ہے اور پولیس ہے اور بعض بیرونی طاقتوں کی وجہ سے اس میں استحکام بھی باقی ملکوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ تاہم اسرائیل سے پہلے کسی بھی ملک نے کھلے عام صومالی لینڈ کو ایک خودمختار ریاست تسلیم نہیں کیا۔دوسری جانب صومالیہ پچھلے تقریبا 20 سال سے الشباب نامی جنگجو گروپ کی وجہ سے بد امنی کے کئی واقعات کا شکار بن چکا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات