ہومInternationalآبنائے ہرمز میں ہائی ڈرامہ: دو بحری جہازوں کا پراسرار یوٹرن

آبنائے ہرمز میں ہائی ڈرامہ: دو بحری جہازوں کا پراسرار یوٹرن

نیویارک ، 12 اپریل ( یو این آئی) آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران دو جہازوں کو اچانک واپس مڑنا پڑ گیا۔ امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز واپس مڑ گئے ہیں، شپنگ ڈیٹا کے حوالے سے بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران دو جہازوں کو اچانک روکا گیا، جس کے بعد وہ واپس مڑ گئے۔واضح رہے کہ امریکی سینٹکام نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دستے آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا عمل شروع کر چکے ہیں تاکہ اسے محفوظ سفر کے لیے تیار کیا جا سکے۔ امریکی فوج کے مطابق دو امریکی جہاز اس سلسلے میں آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں جو خلیجی ملکوں سے تیل اور گیس کی برآمد کے لیے ایک اہم تجارتی شاہراہ کا درجہ رکھتی ہے۔تاہم ایران کے خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے سینٹکام کے بیان کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اب بھی ایران کا کنٹرول ہے اور امریکی فوج کا امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔
امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا گیا تھا کہ امریکا کا جہاز فرینک پیٹرسن اور مائیکل مرفی آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ ان کا یہ گزرنا ایک بڑے آپریشن کے مقاصد کے حوالے سے ہے۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آبنائے ہرمز اب بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر پاک ہو گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات