Thursday, December 18, 2025
ہومInternationalحزب اللہ کا25 اسرائیلی افسروں اور اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ،اسرائیل خاموش

حزب اللہ کا25 اسرائیلی افسروں اور اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ،اسرائیل خاموش

بیروت 07 اکتو بر (ایجنسی) لبنان کے خلاف اسرائیل کی جانب سے شروع کی جانے والی فوجی کارروائی کے دوران حزب اللہ نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی زمینی دراندازی کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی ایلیٹ یونٹ کے 25 سے زائد افسران اور فوجی ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر شائع کردہ ایک بیان میں حزب اللہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں گھسنے والی اسرائیلی افواج کے ساتھ اپنے فوجی تصادم کے نتائج کا جائزہ لیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران یعنی جب سے اسرائیل نے جنوبی لبنان کے دیہاتوں کی جانب زمینی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے اسرائیلی فوج کے اعلیٰ درجے کے 25 سے زائد افسروں اور فوجیوں کی ہلاکت اور 130 سے زائد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ہلاکتوں کو اسرائیل نے تسلیم کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ اس نے کتنی ہلاکتوں کو چھپایا ہے۔اس نے اسرائیلی فوجیوں کی چھاؤنیوں، فوجی مقامات اور لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو توپ خانے کے گولوں، میزائلوں اور بھاری مشین گنوں سے مسلسل نشانہ بنانے کی بھی دعویٰ کیا۔اسرائیلی فوج نے اپنی زمینی دراندازی کے پہلے دن تین افسران سمیت اپنے 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا اور مقامی میڈیا نے 30 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ہفتے کے روز بھی اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 38 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات