Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہیریس سنگاپور، بحرین، جرمنی کا دورہ...

ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہیریس سنگاپور، بحرین، جرمنی کا دورہ کریں گی

واشنگٹن، 8 جنوری (یو این آئی) امریکی نائب صدر کملا ہیرس نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے سے چند روز قبل سنگاپور، بحرین اور جرمنی کا دورہ کریں گی۔ یہ اطلاع وائٹ ہاؤس سے دی گئی۔یہ دورہ 15 سے 17 جنوری تک طے ہے۔ وہ پہلے دن سنگاپور کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گی اور چانگی ملٹری بیس کا دورہ کریں گی۔ 16 جنوری کو نائب صدر منامہ میں بحرینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔دورے کے آخری دن وہ جرمن میونسپلٹی سپنگڈہلم میں امریکی فوجی اڈے کا دورہ کریں گی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اپنے پورے دورے کے دوران نائب صدر ہر شعبے میں گزشتہ چار برسوں میں بائیڈن – ہیرس انتظامیہ کی حصولیابیوں، متعلقہ ممالک کے ساتھ امریکی شراکت داری، علاقائی اور عالمی سلامتی میں امریکی فوجی دستوں کی شراکت اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مفادات پر تبادلہ خیال کریں گی۔قابل ذکر ہے کہ 5 نومبر 2024 کو امریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئے تھے۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے 2017-2021 تک امریکی صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، کو تمام بڑے ریس کالرز اور نیٹ ورکس نے فاتح قرار دیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات