Sunday, December 7, 2025
ہومInternationalمغربی مالی میں سونے کی کان منہدم؛ 48 افراد کی موت

مغربی مالی میں سونے کی کان منہدم؛ 48 افراد کی موت

بماکو، 16 فروری : مغربی مالی میں ہفتہ کو ’’غیر قانونی طور پر چلنے والی سونے کی کان کنی کی جگہ‘‘ ڈہنے سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے۔ جن میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ یہ اطلاع معاملے کے بارے میں مسلسل معلومات رکھ رہے عینی شاہدین نے دی ۔یہ سانحہ کائس علاقے کے کینیبا ضلع میں واقع ڈابیا کمیون کے ایک گاؤں بلال کوٹو میں پیش آیا۔ایک مقامی افسر نے بتایا کہ مبینہ طور پر کیٹرپلر مشین مبینہ طور پر ایک کان پر گر گئی جہاں خواتین کا ایک گروپ سونے کی تلاش میں کام کر رہا تھا۔افسران اور دیگر عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ ’’48 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جب کہ 10 کے قریب شدید زخمی افراد کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔‘‘اہلکار نے کہا’’کچھ ذرائع نے تقریباً 50 اموات کی اطلاع دی ہے۔ فی الحال، درست تعداد کی تصدیق کرنا مشکل ہے، حتیٰ کہ عارضی طور پر بھی، کیونکہ بعض زخموں کی شدت کی وجہ سے یہ تعداد کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے۔‘‘ ریسکیو کام تاحال جاری ہے۔اسی طرح کے ایک اور واقعے میں، 29 جنوری کو کولیکورو کے علاقے میں کنگابا ضلع کے ڈنگا علاقے میں کان کنی کے مقام پر سونے کی کان منہدم ہونے سے تقریباً 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات