Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalغزہ: بیت حانون میں عمارت گرنے سے اسرائیلی فوج کے پانچ کیپٹن...

غزہ: بیت حانون میں عمارت گرنے سے اسرائیلی فوج کے پانچ کیپٹن ہلاک ہو گئے

غزہ 14 جنوری (ایجنسی) اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کی شام کو اعلان کیا کہ بیت حانون میں ایک عمارت گرنے سے پانچ فوجی جو سب کیپٹن کے عہدے کے افسر تھے ہلاک اور آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے، جس سے سات اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 840 ہوگئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فوجی اس عمارت کے اندر موجود تھے جہاں دھماکہ ہوا، جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔وہ نہال بریگیڈ کی ایلیٹ یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، امکان ہے کہ یہ دھماکہ ان کے اپنے پاس موجود مواد کے پھٹنے سے ہوا، فوج نے فی الحال اس واقعے میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی۔واقعے کی تفصیلات بتاتی ہیں کہ یہ فوجی صبح کے اوقات میں آپریشنل مشن پر نکلے جہاں انہوں نے انجینئرنگ ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کی۔ جب وہ اس مشن کو انجام دے رہے تھے اچانک ایک دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے وہ عمارت گر گئی وہ دب کر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ ’ایم کے این‘ ریڈیو نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فوج بیت حانون کے علاقے میں دو ہفتوں سے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے آنے والے ہفتوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس علاقے میں اب بھی سرنگوں کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” اس علاقے میں نہ صرف عسکریت پسند موجود ہیں بلکہ وہ دھماکہ خیز آلات نصب کرنے پر کام کر رہے ہیں”۔ایک بیان میں، فوج نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہال بریگیڈ کی جاسوس بٹالین کے ارکان کے طور پر کی ہے، جن میں ان کا 23 سالہ اسکواڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔ اسی بٹالین کے آٹھ زخمی فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔اس سے اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی کثیر محاذ جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 840 ہو گئی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کار قطر کے شہر دوحہ میں 15 ماہ سے زیادہ کی شدید لڑائی کے بعد جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش میں بالواسطہ بات چیت کر رہے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات