Sunday, December 7, 2025
ہومInternationalلبنان اور اسرائیل میں فضائی حملوں کا تبادلہ، نئی جنگ کا خطرہ

لبنان اور اسرائیل میں فضائی حملوں کا تبادلہ، نئی جنگ کا خطرہ

تل ابیب، 22 مارچ (یو این آئی) اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے علاقے یوہمور پر درجنوں فضائی حملے کر دیے۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے 3 راکٹ حملے ناکام بنا دیے گئے، جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر درجنوں فضائی حملے کیے گئے ہیں۔اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ لبنان سے ہونے والے راکٹ حملوں کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان فضائی حملوں سے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہے۔ادھر لبنان کے صدر جوزف عون نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لبنان میں عدم استحکام اور اسے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے جنوبی لبنان میں تمام متعلقہ قوتوں پر زور دیا کہ وہ صورتِ حال پر گہری نظر رکھیں اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ لبنانی وزیرِ اعظم نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کو نئی جنگ کا خطرہ لاحق ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات