غزہ 08 اکتو بر (ایجنسی)غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ایک سال ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر حملے کا بھی ایک سال مکمل ہو گیا ہے ۔ تاہم اس دوران فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے اسرائیل پر سات اکتوبر 2023 کے خوفناک حملے کی یاد تازہ کرنے کے لیے پیر کے روز تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹ حملے کیے ہیں۔حماس کے میزائل حملوں کی اطلاع ملتے ہی تل ابیب میں خطرے سے عوام کو خبر دار کرنے اور زیر زمین پناہ گاہوں میں چھپ جانے کے سائرن بجا دیے گئے۔ حماس نے اس میزائل حملے کے حوالے سے بعد میں زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ راکٹوں کا پورا بیراج اس نے فائر کیا تھا۔ جس سے اس نے ثابت کر دیا ہے کہ ٹھیک ایک سال بعد بھی وہ اسرائیل پر میزائل فائیر کرنے کی اہلیت کا حامل ہے۔یہ بات اسرائیل کے ہوم فرنٹ پر تعینات اسرائیلی فوجی کمانڈ نے پیر کے روز بتائی ہے۔ فلسطینی مسلح مزاحمتی گروپ ‘ القسام بریگیڈنے یہ راکٹ حملہ اسرائیل کے بہت اندر تک گھس کر راکٹ فائر کیے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ القسام بریگیڈ نے اس سلسلے میں ایم 90 قسم کے میزائل تل ابیب پر فائر کیے ۔اسی میزائل کے استعمال کرنے کا حماس نے اپنے ایک بیان میں بھی تسلیم کیا ہے۔
ٹھیک ایک سال بعد حماس نے تل ابیب پر میزائل حملے کی صلاحیت رکھنے کا ثبوت دیدیا
مقالات ذات صلة



