Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalکیتھولیکوس کی نائیجیریا میں 300 سے زائد اسکولی بچوں کے اغوا کی...

کیتھولیکوس کی نائیجیریا میں 300 سے زائد اسکولی بچوں کے اغوا کی شدید مذمت

عالمی کارروائی کی اپیل

ترواننت پورم، 25 نومبر (یو این آئی) ملنکارا آرتھوڈوکس سیرین چرچ کے سربراہ، کیتھولیکوس آف دی ایسٹ اور ملنکارا میٹروپولیٹن باسیلیوس مار تھوما میتھیوز سوم نے نائیجیریا کے ایک کیتھولک بورڈنگ اسکول سے 303 طلبا اور 12 اساتذہ کے اغوا کو ’’انسانی قدروں کی چونکا دینے والی خلاف ورزی‘‘ اور ’’دنیا کے اخلاقی ضمیر پر براہِ راست حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔سڈنی میں ملنکارا آرتھوڈوکس چرچ کے ایشیاپیسیفک ڈایوسیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیتھولیکوس نے اس ظالمانہ حملے کی شدید مذمت کی جس میں مسلح دہشت گردوں نے نائجر ریاست کے پاپیری علاقے میں واقع سینٹ میری کیتھولک اسکول پر حملہ کرکے 303 طلبا اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا۔ یہ بات چرچ کے اہلکاروں اور نائیجیرین افسران کی جانب سے جاری کردہ تصدیق شدہ اعداد و شمار سے پتہ چلی ہے۔انہوں نے کہا کہ نائجر ریاست کے پاپیری میں واقع سینٹ میری کیتھولک مائنر سیمنری پر یہ حملہ ’’نسلی و مذہبی نفرت پر مبنی انتہائی بربریت‘‘ ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کر کے تمام مغویوں کی محفوظ رہائی یقینی بنائیں۔چرچ اور نائیجیریا کے افسران کے مطابق 22 نومبر 2025 کو ہوئے اس حملے میں عسکریت پسند کئی گھنٹوں تک اسکول کیمپس میں تباہی پھیلاتے رہے اور ہاسٹلز و کلاس رومز میں گھس کر بچوں کو زبردستی جنگل کی طرف لے گئے۔ نائیجیریا کی تاریخ میں کسی ایک ہی اسکول سے یہ سب سے بڑی تعداد اغوا ہوئی ہے۔کیتھولیکوس نے نائیجیریا میں عیسائیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’ننھے اور معصوم بچوں کو فرقہ وارانہ تشدد کی بھٹی میں جھونکنا انتہائی غیر انسانی ہے اور کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اقلیتوں اور اسکولی بچوں کی حفاظت کو انسانی ذمہ داری سمجھتے ہوئے فوری کارروائی کرے۔کینبرا میں آسٹریلین پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی کیتھولیکوس کا باضابطہ خیرمقدم کیا گیا۔ رکنِ پارلیمنٹ ڈیوڈ اسمتھ کی قیادت میں ہوئے اس پروگرام میں سینیٹر ڈیبیرا او’نیل، ارکان پارلیمنٹ اسٹیو جیورجیس، اینڈریو چارلٹن، ڈیوڈ مونکریف اور ڈاکٹر اینڈریو لی شریک تھے۔ ہندوستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر گوپال بگلے نے اپنے خطاب میں ملنکارا آرتھوڈوکس چرچ کے کردار کی ستائش کی اور امن و بھائی چارے کے فروغ میں اس کی خدمات کی ستائش کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات