آج ہوگی تجہیز و تکفین؛ بنگلہ دیش میں تین روزہ سوگ کا اعلان
ڈھاکہ، 30 دسمبر:۔ (ایجنسی) بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کا انتقال ڈھاکہ کے ایور کیئر ہسپتال میں دوران علاج ہوا۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔ رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیاء کو عمر سے متعلق مختلف عارضوں میں متبلا تھیں۔بی این پی نے خالدہ ضیاء کے انتقال کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال صبح چھ بجے (مقامی وقت کے مطابق) نماز فجر کے فوراً بعد ہوا۔ پارٹی نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹس کے ذریعے اس اس بارے میں جانکاری دی۔ بی این پی نے کہا کہ “خالدہ ضیاء کا انتقال صبح 6:00 بجے، فجر کی نماز کے فوراً بعد ہوا۔” پارٹی نے ان کے حق میں دعا کرتے ہوئے دوسروں سے بھی دعا کی اپیل کی۔خالدہ ضیا کی تجہیز و تکفین بدھ کو ادا کی جائیں گی۔ اسی بیچ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے منگل کو سابق وزیر اعظم کی موت کے بعد تین روزہ سرکاری سوگ اور ایک دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب خطاب کرتے ہوئے محمد یونس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نماز جنازہ اور سوگ کے دوران ملک بھر میں نظم و ضبط اور امن و امان برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کی وفات پر میں تین روزہ سرکاری سوگ اور کل ان کی نماز جنازہ کے دن ایک روزہ عام تعطیل کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ “میں جانتا ہوں کہ آپ سب اس وقت بہت غمگین ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ سوگ کے اس وقت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور ان تمام متعلقہ افراد کے ساتھ تعاون کریں گے جو اس کی نماز جنازہ سمیت رسمی کارروائیوں میں شامل ہیں۔



